ایک نیوز :انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے 18ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں،7کی ضمانتیں خارج کرنے کاحکم دیدیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر فیصلہ سنایا ۔عدالت نے 82 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان محمد محسن ، زین العابدین ، ملک حیدر علی ، فیاض انور ، عبدالقیوم ،محمد علی قریشی اور افضال بھٹی کی ضمانتیں خارج کرنے،ملزمان شہباز ، لطیف ، محمد وسیم ،مختیار شاہ ، فرزانہ سرور ، حان مجتبی ، محمد بلال ، شاکراللہ ، کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دیا ۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے۔