ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ایپکا، پنجاب ٹیچرز یونین اور پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدور نے ملاقات کی۔ جس کے بعد اساتذہ اور سرکاری ملازمین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز سے ایپکا، پنجاب ٹیچرز یونین (سکولز) اور پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدور نے سکولوں کی نجکاری اور پنشن ترمیمی اصلاحات پر ملاقات کی۔ جس میں مریم نواز نے انہیں مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
مریم نواز سے ایپکا، پنجاب ٹیچرز یونین (سکولز) اور پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدور کی ملاقات۔ مسائل حل کرانے کی یقین دہانی۔ احتجاج ختم کرنے کا اعلان۔ نظربندی کے احکامات بھی ختم۔ ملاقات میں ظفر علی خان، طارق کلیم، وحید مراد یوسفی، رحمان باجوہ، بشیر وڑائچ کے علاوہ پرویز… pic.twitter.com/0SCU6xRbaa
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) October 22, 2023
گرفتار اساتذہ کی نظربندی بھی ختم کردی گئی۔ جس پر کئی روز سے احتجاج پر موجود سرکاری اساتذہ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ملاقات میں ظفر علی خان، طارق کلیم، وحید مراد یوسفی، رحمان باجوہ، بشیر وڑائچ کے علاوہ پرویز رشید بھی موجود تھے۔