ایک نیوز: 12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹس کی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایجنٹس نے حکام کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹس تیار کروائے۔
مبینہ جعلی پاسپورٹ کے لیے فرضی وجعلی ڈیٹا پر شناختی کارڈ بنوائے گئے، فرضی و جعلی ڈیٹا پر بنے شناختی کارڈ کے ذریعے پاسپورٹس کو پراسس کیا گیا، مبینہ جعلی پاسپورٹس پر مختلف ٹریول ایجنٹس کے ذریعے سعودی عرب کے ویزے لگوائے گئے۔
بارہ ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹس پر مشکوک غیرملکی افغان شہریوں نے سعودی عرب سفر کیا، سعودی عرب نے بارہ ہزار 96 پاسپورٹس ریاض میں پاکستانی حکام کے حوالے کیے تھے۔
جعلی پاسپورٹس کے معاملے پر وزارت داخلہ کی پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔