ایک نیوز: اسرائیل اور فلسطین کی حالیہ جنگ کی وجہ سے فلسطین میں غذا اور علاج کے حوالے سے بہت سی فاؤنڈیشنز اورافراد اپنی ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اوراس سلسلے میں عام شہریوں کے علاوہ اداکاراور سنگرزبھی فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اپنی ہکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے ہمدردی اور یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے فلسطینی عوام کو طبی اور خوراک کی فراہمی کے لیے 15 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے جواس مشکل وقت میں ناقابل تصورحالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ان کا حالیہ احسان انسانی مقاصد کے لئے ان کی لگن اور مصیبتوں سے دوچار لوگوں کے لئے ان کی گہری ہمدردی کا ثبوت ہے۔
انھوں نے اس مقصد کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم کا سہارا لیا ہے اورپاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی ۔
فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول۔
— Alkhidmat Foundation Pakistan (@AlkhidmatOrg) October 20, 2023
Deep gratitude to the esteemed Atif Aslam @itsaadee for his generous contribution of 15 million PKR towards essential medical and food aid for Gaza, Palestine during these trying times.… pic.twitter.com/pwgAWMF4Hi
جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’ فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں۔’
الخدمت فاؤنڈیشن نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا ہے اور ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں‘
عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں گزشتہ دنوں ایک پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’ہزاروں معصوم فلسطینی عوام کی جانوں کے ضیاع کا بہت دُکھ ہے، اس مشکل وقت میں، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں، اللہ پاک اپنا رحم فرما۔‘
اس پوسٹ پران کے مسلمان مداحوں نے بھی فلسطین کی آزادی کے لیے آواز اُٹھائی تو وہیں بھارتی گلوکارصارفین ان کے اس پیغام پر آگ بگولا ہوگئے تھے اور انھوں نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں انسٹاگرام سے اَن فالو کرنا شروع کردیا تھا۔
بین الاقوامی برادری اور دنیا بھر کے مداحوں نے عاطف اسلم کے بے لوث اقدام کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے اپنے اثر و رسوخ اور وسائل کو ان لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لانے کے لیے استعمال کیا جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
عاطف اسلم اپنی سریلی آواز اور دل کو چھو لینے والی موسیقی کے لئے مشہور ہیں نہ صرف ایک میوزیکل آئیکون ہیں بلکہ ایک ہمدرد انسان بھی ہیں جو دنیا میں تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہیں۔