سائفرکیس جیل ٹرائل، عمران خان کی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

Oct 23, 2023 | 15:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل ٹرائل قانونی قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 16 اکتوبر کو سنائے گئے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، عدالت سائفر کیس کے جیل ٹرائل کو بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دے، عدالت سائفر کیس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کے احکامات جاری کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے اختیارات سونپنے کو غیر قانونی قرار دے،عدالت سائفر کیس کے ٹرائل کو معطل قرار دے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سائفر کیس کے ٹرائل کو قانونی قرار دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کا اختیار سونپنے کو بھی قانونی قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں