ایک نیوز: ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر جناب ایڈم ملاورمن ٹوگیو نے نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی۔ معزز مہمان نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انڈونیشیا کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔