بحیرہ جنوبی چین جھڑپ: فلپائن سے دور رہو، امریکا کی چین کو وارننگ

بحیرہ جنوبی چین جھڑپ: فلپائن سے دور رہو، امریکا کی چین کو وارننگ
کیپشن: South China Sea Clash: Stay Away From Philippines, US Warns China

ایک نیوز :امریکہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ فلپائن کے خلاف کوئی بھی کارروائی پر امریکا راست اقدام کرے گا۔

 یادرہے بحیرہ جنوبی چین میں متنازع  جزیرے کے قریب  فلپائن کے جہاز اور سپلائی کشتی کو چینی جہازوں  نے ٹکر ماری تھی۔

 امریکا نے  فلپائن کے دفاع کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے۔ کہ امریکا اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ 1951 کے یو ایس فلپائن باہمی دفاعی معاہدے کے آرٹیکل IV  کے تحت امریکا بحیرہ جنوبی چین میں کہیں بھی فلپائن کی مسلح افواج، عوامی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں اور اس  کی بارڈر فورس تک کا احاطہ کرتا ہے۔

 واضح رہے امریکا فلپائن باہمی دفاعی معاہدے کی شق IV بنیادی طور پر امریکہ اور فلپائن دونوں کو بحرالکاہل کے علاقے میں مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کا پابند کرتی ہے۔