ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کے کیس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور استدعا کی ہمیں انتخابی نشان عقاب الاٹ کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے آپ نے ترجیحات میں اور انتخابی نشان نہیں مانگا، آپ اپنی اور بھی ترجیحات بتا دیں۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔