نوازشریف جاتی امراسےمری روانہ،کل عدالت پیش ہوں گے

کیپشن: نوازشریف جاتی امراسےمری روانہ،کل عدالت پیش ہوں گے

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پاکستان میں دوسرا زور،سابق وزیر اعظم نواز شریف جاتی امرا سےمری کیلئےروانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز پرویز رشید اور سابق وفاقی وزیراسحاق ڈاربھی مری روانہ ہوئے ہیں،مری میں بھی آج مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 24 اکتوبر کل مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے روبرو سرنڈر کرینگے،نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس مری جائیں گے،نواز شریف کا مری میں 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے۔