محسن نقوی کا مناواں ہسپتال لاہور کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنےکافیصلہ

Oct 23, 2023 | 11:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں اسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں اسپتال لاہور کا دورہ کیا، اور کینسر اسپتال کے لئے مجوزہ اراضی اور اسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کینسر اسپتال کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ایک بھی سرکاری اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر اسپتال نہیں ہے، کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ کینسر کے علاج کے لئے مشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔

مزیدخبریں