ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی منی لانڈرنگ کیس میں میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سفر کیلئے فٹ نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت سنٹرل کورٹ کہ جج تنویر احمد شیح نے کی۔ عدالت میں اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی۔ جس میں لکھا ہے کہ پرویز الہی سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ یہ رپورٹ کس نے لکھی ہے؟ جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ یہ جیل کے ڈاکٹرز کی جانب سے چیک کرنے کے بعد بنائی گئی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ ایم پی او کے آرڈر تو حتم ہوگئے ہیں؟ اور لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار کرنے سے بھی روک دیا تھا؟
پرویز الہی کے وکیل عامر سیعد راں نے بتایا کہ 14 اگست کو ایم پی او کے آرڈر حتم ہوگئے تھے۔ اس کے بعد پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آج کے دن تک کوئی ایم پی او کا آرڈر سٹینڈ کر رہا ہے۔ وکیل پرویزالہٰی نے کہا کہ ایف آئی اے نے صرف پرویز الہی کے خلاف چالان جمع کروایا ہے۔ مونس الہی کی حد تک آج میں ان کی جگہ ایف آئی اے کو بیان دے دوں گا۔
پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر پرویز الہی کو طلب کیا۔ آج جو پرویز الہی کے وکیل دلائل دے رہے ہیں۔ ہر کیس علیحدہ اہمیت رکھتا ہے۔ مونس الہی کے وکیل پلیڈر مقرر کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن ایسے نہیں ہوسکتا۔ پراسکیوٹر کی جانب سے مونس الہی کا عدالت میں پلیڈر مقرر کرنے پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔