محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان 'تیج' سے متعلق 7واں الرٹ جاری

Oct 23, 2023 | 11:21 AM

ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان "تیج" کے حوالے سے ساتواں الرٹ جاری کردیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ طوفان مزید آگے بڑھنے کے بعد انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ 

طوفان عمان سے 300 اور یمن سے 220 کلومیٹرکے فاصلے پر موجود ہے۔ طوفان گوادر سے 1520 کلومیٹر کےفاصلے پر ہے۔ طوفان کے مرکز میں 150سے 160کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ 

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہواؤں کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کررہی ہے اور طوفان کے گرد لہریں 35 فٹ تک بلند ہورہی ہیں۔ طوفان کل دوپہر تک اسی شدت کے ساتھ شمال مغرب کی جانب آگے بڑھے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق تیج طوفان آج الغیدہ کے قریب یمن کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

مزیدخبریں