گیس کی قیمتوں میں 197 فیصد اضافے کا فیصلہ آج ہوگا

Oct 23, 2023 | 10:39 AM

ایک نیوز: غریب عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی۔ گیس کی قیمتوں میں 197 فیصد تک اضافے کا فیصلہ آج شام اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ گیس کی قیمتوں میں 197 فیصد تک اضافہ کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی شرط کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، گھریلو صارفین سمیت صنعتی صارفین کیلئے بھی گیس قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ 

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دیئے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ ایرا کیلئے 48 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں