ایک نیوز: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رواں ہفتے سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد ایوان اسحاق ڈار اور (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور کاکڑ نے بھی چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر فلسطین کی صورتحال پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی سینیٹ اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔ سیشن کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کرنا ہے۔ سیشن کے دوران سینیٹرز کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔