ڈینگی کا راج برقرار،مزید 176نئے کیسزرپورٹ

Oct 23, 2023 | 10:13 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 176 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 8003 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت نے کہا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 3316 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 104 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2075 مریض رپورٹ۔راولپنڈی میں گزشتہ روز 20 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 836 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 22 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان  نے کہا کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 555 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 7 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 344 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سرگودھا اور سیالکوٹ میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخو پورہ، قصور، خانیوال، رحیم یار خان، لودھراں، پاکپتن اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 95 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 53 مریض زیر علاج ہیں،ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں