ملک بھرمیں ٹھنڈی ہوائیں اور بارشیں،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

ملک بھرمیں ٹھنڈی ہوائیں اور بارشیں،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
کیپشن: ملک بھرمیں ٹھنڈی ہوائیں اور بارشیں،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

ایک نیوز:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں بارش کے بعد موسم  مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔  شہر کا کم  سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ  کیا جانے  کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور کی مجموعی شرح 170 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور کی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پوزیشن برقرار ہے۔ فیز8ڈی ایچ اے 215،سید مراتب علی روڈ پرشرح171ریکارڈ، جوہرٹاؤن170، مال روڈ پر آلودگی کی شرح156ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورمغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ اس دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ شہرقائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج سے آئندہ تین روز تک شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے،مطلع مکمل طور صاف ہے،آج کم سے کم درجہ حرارت 25 رہا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارات 34 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شمال مشرق کی جانب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا کی رفتار 7 ناٹیکل مائل ریکارڈ کیا گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے،شہر میں ہوا کا معیار انتہائی آلودہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج دسویں نمبر پر موجود  ہے۔ہوا میں آلودگی کی شرح 132 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔