ایک نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خٰان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خٰان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے کی۔چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے معاون عدالت پیش ہوئے۔
جونئیر وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی ہائی کورٹ میں مصروف ہیں وہاں سے فری ہو کر عدالت آئیں گے۔
معاون وکیل شیر افضل نے کہا کہ ساڑھے 11 بجے شیر افضل مروت آ جائیں گے،اس کے بعد سماعت رکھ لیں۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ دونوں کو بتا دیں ایک بجے کا ٹائم رکھ لیتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کر دیا۔