صفدرآباد: چلتی ٹرین سے 3 سگے بھائی گرگئے، 1 جاں بحق، 2 زخمی

Oct 23, 2023 | 08:35 AM

ایک نیوز: صفدرآباد کے نزدیک اندوہناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں 3 سگے بھائی چلتی ٹرین سے گرگئے۔ ٹرین سے گرنے کی وجہ سے 1 بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ماڑی انڈس ٹرین کو پیش آیا۔ جس پر مبینہ طور پر بغیر ٹکٹ ٹرین کے بفر پر سفر کرتے ہوئے 3 سگے بھائی گرگئے۔ تینوں بھائی مبینہ طور پر ٹکٹ نا ہونے کے باعث چھپ کر سفر کررہے تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ایک بھائی صفدرآباد ریلوے اسٹیشن دیگر دو بھائی سانگلہ ہل ریلوے اسٹیشن پر گرے۔ مقامی صفدرآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر دونوں بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جنہیں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹرین حادثہ کا شکار ہونیوالے شاہدرہ لاہور کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں