ٹیکنالوجی کی دنیامیں اہم قدم،سکول میں روبوٹ پرنسپل مقرر

Oct 23, 2023 | 07:36 AM

ایک نیوز:آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) کی ٹیکنالوجی کی دنیامیں ایک اہم قدم ہےجس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کی دنیامیں روزبروزنئےنئےتجربےہورہےاورنئی ایجادات ہورہی ہےلیکن اس قدرترقی کےسکول کی پرنسپل ربوٹ مقررہوجائےگی ،یہ ٹیکنالوجی کی کامیابی میں اہم قدم ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ایک سکول میں ایک اے آئی روبوٹ ایبیگیل بیلی کو پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ویسٹ سسیکس کے کوٹیس مور سکول نے ہیڈ ماسٹر کو سکول چلانے میں مدد کرنے کے لیے ایبیگیل بیلی کی خدمات حاصل کی ہیں جو ایک اے آئی ڈیولپر کے ذریعے تیار کردہ چیٹ بوٹ ہے۔
ایبیگیل بیلی نامی اے آئی چیٹ بوٹ، زبانوں کا ترجمہ کرنے ،تخلیقی مواد اور سوالات کے جوابات معلوماتی انداز میں ترتیب دینے کااہل ہے۔

مزیدخبریں