ایک نیوز:سائنسدانوں نے 8سوکروڑ سال کے فاصلے سے ریڈیو سگنل موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق دنیاکاسب سےزیادہ فاصلےوالاکائناتی سگنل جس کاانکشاف سائنسدانوں نےکیاہے۔
یہ اب تک سب سے زیادہ فاصلے سے موصول ہونے والا فاسٹ ریڈیو برسٹ (ایف آر بی) سگنل ہے۔
ایف آر بی نامی یہ ریڈیائی لہریں بہت کم وقت کے لیے پیدا ہوتی ہیں اور یہ نیا سگنل 2 یا 3 آپس میں مدغم ہونے والی کہکشاؤں کے گروپ کا ہو سکتا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں اس دریافت کے بارے میں بتایا گیا۔
تحقیق کے مطابق یہ سگنل جون 2022 میں آسٹریلیا کی CSIRO’s ASKAP ریڈیو ٹیلی اسکوپ نے شناخت کیا تھا۔
فاسٹ ریڈیو برسٹ کے دوران محض ایک ملی سیکنڈ میں اتنی توانائی خارج ہوتی ہے جو سورج30 سال کے دوران خارج کرتا ہے۔
محققین نے چلی کی ویری لارج ٹیلی اسکوپ (وی ایل ٹی) کو استعمال کرکے اس سگنل کی ماخذ کہکشاں کو تلاش کیا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ یہ اب تک کا سب سے قدیم ریڈیو سگنل ہے جو ممکنہ طور پر 8 ارب سال کا فاصلہ طے کرکے زمین پر پہنچا ہے۔
اس ریڈیو سگنل کو ایف آر بی 20220610A کا نام دیا گیا ہے۔
سائنسدان ابھی یہ نہیں جان سکے کہ اس طرح کے سگنلز میں بہت زیادہ مقدار میں توانائی کا اخراج کیوں ہوتا ہے مگر تحقیق کے نتائج سے اب بات کی تصدیق ہوئی کہ اس طرح کے سگنلز کائنات میں عام ہوتے ہیں۔
8سوکروڑسال کےفاصلےسےآنیوالاکائناتی ریڈیوسگنل دریافت
Oct 23, 2023 | 07:27 AM