بیوی کےہاتھ کاکھاناپسندنہیں آیا،شوہرطلاق کیلئےعدالت پہنچ گیا

Oct 23, 2023 | 06:11 AM

ایک نیوز:کھانامزےکانہ بنانےپرشوہرنےبیوی سےجان چھڑانےکیلئےعدالت سےرجوع کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق مزےدارکھاناکھانہ ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے،لیکن جب کھاناذائقہ دارنہ ہوتوکھانہ مشکل ہی نہیں ہوجاتابلکہ مسئلہ بھی بن جاتاہے۔اسی طرح کاایک واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شوہر بیوی کے اچھا کھانا نہ بنانے پر اس قدر غصےمیں آگیاکہ وہ طلاق کی درخواست لے کر عدالت پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شوہر نے بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی اسے سب رشتے داروں کے سامنے بےعزت بھی کرتی ہے اور لڑائی جھگڑا کرکے وہ علیحدہ بھی رہ رہی ہے جب کہ ایک بار بیوی نے اس پر تھوکا بھی تھا لیکن بعد میں اس نے معافی مانگ لی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوی نے شوہر کے تمام تر الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور کہا کہ اس کا شوہر اس کے حقوق نہیں دیتا اور اس کا مذاق اڑاتا ہے ،شوہر ذہنی بیمار بھی ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوائی بھی نہیں کھاتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب یہ کیس عدالت میں گیا تو جج نے دوران سماعت کہا کہ کسی کو اچھا کھانا نہ بنانے کی وجہ سے طلاق نہیں دی جاسکتی جس کے بعد عدالت نے طلاق کی درخواست کو خارج کردیا۔ 

مزیدخبریں