غزہ کی معروف شاعرہ بھی اسرائیلی بمباری میں شہید

Oct 23, 2023 | 05:35 AM

ایک نیوز:غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سےمعروف شاعرہ ،مصنفہ اورناول نگار حبا ابو ندا شہید ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق شاعرہ حباابوندانےشہادت سےایک روزقبل اپنےسوشل میڈیااکاؤنٹ پرلکھاتھاکہ اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اورہم سچے ہیں۔
اسرائیلی حملےغزہ پرجاری ہیں اورگزشتہ24گھنٹوں میں اسرائیل کےطیاروں کی بمباری کےنتیجےمیں 266 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار651 ہوگئی۔
غزہ میں گزشتہ24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں میں117 بچےشامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں14 ہزار245 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
گزشتہ روزغزہ پراسرائیل کی بمباری کےنتیجےمیں فلسطین کی معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابو ندا بھی شہید ہوگئیں۔

مزیدخبریں