غزہ میں داخلےکی کوشش، القسام بریگیڈزنےصیہونی فوج کےٹینک کوتباہ کردیا

غزہ میں داخلےکی کوشش، صیہونی فوج کےٹینک کوالقسام بریگیڈزنےتباہ کردیا
کیپشن: Attempting to enter Gaza, the tank of the Zionist army was destroyed by Al-Qassam Brigades

ایک نیوز:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کےالقسام بریگیڈز نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی حملے کوناکام بنانےکادعویٰ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل جارحیت کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزارمسلمان شہیدہوچکےہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان خان یونس کے سرحدی علاقے میں زمینی جھڑپ ہوئی ہے۔
القسام بریگیڈز کے مطابق جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 2 بلڈوزر اور ایک ٹینک کو تباہ کردیا گیا، جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو اپنی گاڑیوں کے بغیر پیچھےہٹنا پڑا اور صیہونی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر اسرائیلی حدود میں واپس بھاگ گئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونےکی کوشش ناکام ہوگئی، اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑھ کی مرمت کیلئے جانا چاہتی تھی کہ اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا اور اسرائیلی فوج فائرنگ کی زد میں آکر ٹینک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔
دوسری جانب اسرائیل نے بھی غزہ کی سرحد کے قریب اپنے ایک ٹینک کی تباہی کا اقرار کیا ہے۔
 اسرائیل نے 24 فلسطینی ہسپتالوں کو خالی کرنےکی وارننگ بھی دی ہے، فلسطینی ہلال احمر نے غزہ کے ہسپتالوں کو خالی کرنےکی اسرائیلی وارننگ کو مریضوں کے لیے سزائے موت جیسا قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، انہیں بحفاظت کہیں اور منتقل نہیں کرسکتے۔