ایک نیوز:اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری،غزہ کےبعدمقبوضہ مغربی کنارےپربھی فضائی حملہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل کامظلوم فلسطینیوں پردہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےصیہونی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ کی مسجد کو نشانہ بنایا جس میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوجیوں نے جنین، نابلس اور طمون شہروں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے سے مزید 42 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا، زیادہ تر گرفتاریاں رام اللہ، الخلیل اور جنین کے علاقوں میں کی گئیں۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی91 فلسطینیوں کو شہیدکیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر آج سے حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حماس کا کہنا ہےکہ غزہ پر رات گئے ہونے والی اسرائیلی بمباری میں55 افراد شہید اور30 سے زائدگھر تباہ ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو جنوب کی طرف جانے کی دھمکی دے دی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے دو ہفتوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے، شہدا میں40 فیصد معصوم بچے شامل ہیں جب کہ زخمی16 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔
اسرائیل نےغزہ کےبعدمغربی کنارےپربھی فضائی حملہ کردیا
Oct 23, 2023 | 04:48 AM