ایک نیوز:اسرائیل کی حمایت کرنےپرکینیڈامیں موجودمسلمان نمازیوں نےوزیراعظم جسٹن ٹروڈوکومسجدکادورہ کرنےسےروک دیا۔
عالمی میڈیاکےمطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوٹورنٹومیں ایک مسجدمیں خطاب کیلئےپہنچےتووہاں پرموجودمسلمانوں نے ان کوروک دیا،نمازیوں نےان کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔
نمازیوں کاکہناتھاکہ اسرائیل سےپہلےجنگ بندی کامطالبہ کریں، بچوں کی اموات کی مذمت کریں اور پھر یہاں آئیں۔ نمازیوں کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے سیکیورٹی عملے کے حصار میں واپس لوٹ گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کینیڈی وزیراعظم کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھپر گئے تھے اور وہ مسلسل اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے جانے کےبعد میڈیا سے گفتگو میں نمازیوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کھل کر اسرائیل کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔