ابھیشیک بچن ،جان ابراہام کی ’’ہاؤس فل5‘‘میں کام نہ کرنےکی وجہ سامنے آگئی؟

ابھیشیک بچن ،جان ابراہام کی ’’ہائوس فل5‘‘میں کام نہ کرنےکی وجہ سامنے آگئی؟
کیپشن: Abhishek Bachchan, John Abraham's reason for not working in "Housefull 5" revealed?

ایک نیوز:بالی ووڈسٹاراداکارابھیشیک بچن اورجان ابراہام نےذاتی مصروفیات کی وجہ سے ’’ہائوس فل5‘‘میں کام کرنےسےانکارکردیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فلم انڈسٹری کےمشہورپروڈیوسرساجدناڈیاوالہ نےکچھ عرصہ قبل اعلان کیاتھاکہ وہ مشہورکامیڈی سیریر’’ہاؤس فل‘‘کا پانچواں ایڈیشن بنانے جارہے ہیں اور وہ اس میں تمام پارٹس کی مکمل کاسٹ کو ایک ساتھ لائیں گے۔ 
بھارتی میڈیاکےمطابق’’ہاؤس فل5‘‘کیلئے فلم پروڈیوسرساجدناڈیاوالہ اورخطروں کےکھلاڑی  اکشے کمار نے ابھیشیک بچن اور جان ابراہام سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں اداکار نئی فلم کا حصہ بننا چاہتے ہیں لیکن دیگر پروجیکٹس میں مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ابھیشیک بچن اور جان ابراہام سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ جلد معاملات طے پا جائیں گے اور دونوں نئی کامیڈی فلم کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ کاسٹ مکمل ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغاز2024 کی پہلی سہ ماہی میں شروع کردیا جائے گا۔