پاکستان میں مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان میں مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا
کیپشن: A new record of fish hunting has become in Pakistan

ایک نیوز : پاکستان میں مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا، بحیرہ عرب  میں کھلے سمندر سے210 کلو گرام وزنی مارلن مچھلی شکارکرلی گئی۔
پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے صدر احمد معمور کا کہنا تھاکہ ایسوسی ایشن کے رکن  اور سینئر اینگلرخالد نے کراچی سے  150 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں کانٹی نینٹل شیلف کے قریب 210کلوگرام مارلن مچھلی پکڑی جسے مقامی لوگ کھڈا کہتے ہیں۔
 احمد معمور کا کہنا تھاکہ  5 فٹ چوڑی اور ساڑھے 10 فٹ  لمبی اس دیو ہیکل مچھلی کو شکار کرنے میں4 گھنٹے لگے۔ واضح رہے کہ مارلن مچھلی دنیا میں مچھلیوں کی سب سے بڑی انواع میں سے ایک ہے، یہ نہ صرف سمندر کی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے بلکہ یہ سب سے تیز مچھلیوں میں بھی شمار ہوتی ہے جو 68 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔