سمندری طوفان "تیج" کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری

 سمندری طوفان
کیپشن: Sixth alert issued regarding Cyclone Tej

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان "تیج"۔ کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کردیا ۔

 ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان مزید آگے بڑھنے کے بعد انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ۔طوفان عمان سے 360 اور یمن سے 290 کلو میٹرکے فاصلے پر موجود ہے۔ طوفان گوادر سے 1550 کلومیٹر کےفاصلے پر ہے۔ طوفان کے مرکز میں 170سے 190 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کررہی ہے۔ طوفان کے گرد لہریں 45 فٹ تک بلند ہورہی ہے۔ طوفان کل دوپہر تک اسی شدت کے ساتھ شمال مغرب کی جانب آگے بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  تیج طوفان کل رات 130 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ کے الغیدہ کے قریب یمن کے ساحل سے ٹکرائے گا پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔