ایک نیوز نیوز :وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم کو گھر بھیجا گیا ۔ہمیں گیٹ نمبر چار یا عدلیہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہئے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب سے میںکہا کہ کسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم تھا لیکن ہم نے جمہوری طریقے سے گھربھیجا۔مستقبل میں بھی کسی وزیراعظم کا احتساب کرنا ہو توجمہوری طریقے سے ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا، جس کا بوجھ آج پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچایا، عوام کو مشکلات سے بچایا، ہم نے سیاسی قیمت ادا کرکے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے سیاسی ایشوز میں سیلاب متاثرین کو نہ بھولیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ملکر پاکستان میں جمہوریت کا دفاع کریں گے، ہم کوشش کریں گے نئی نسل کو انتہاپسندی سے بچاسکیں، مذہبی اور سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے۔
گیٹ نمبر 4اور عدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم کو گھر بھیجا گیا،بلاول بھٹو
Oct 23, 2022 | 20:24 PM