پاک بھارت متنازعہ میچ، رمیز راجہ بھی بول پڑے

Oct 23, 2022 | 20:22 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے پاک بھارت میچ پر معنی خیز تبصرہ کیا ہے۔

پکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا سب کو پتا ہے کہ پاک بھارت میچ کیسا رہا۔

رمیز راجہ نے کہا سب جانتے ہیں کہ یہ کھیل ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہوسکتا ہے، ٹیم پاکستان کی کوشش پر بہت فخر ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کھیل میں کبھی آپ جیتتے ہیں اور کبھی ہارتے ہیں، میں ٹیم کو گیند اور بلے سے زیادہ کچھ نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ میں امپائر کے متنازع فیصلوں کو لیکر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور آئی سی سی کے قوانین پر بھی نکتہ چینی ہورہی ہے۔

مزیدخبریں