ایک نیوز نیوز: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے آخری اوور میں انتہائی متنازعہ اور خراب امپائرنگ نے میچ کا مزہ کرکرا کردیا۔فری ہٹ پر بولڈ ہونے پرامپائر نے گیندکو ڈیڈ قرار بال کیوں نہیں دیا ؟ آسٹریلیا کےسابق کرکٹر بریڈ ہوگ نےامپائرنگ پرسوال اٹھادیا۔
پاک بھارت میچ کا آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا، نواز نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کرائی جس پر کوہلی نے 6 رنز حاصل کرلیے تھے تاہم امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا جس کے باعث بھارت کو نہ صرف 7 رنز مل گئے بلکہ فری ہٹ بھی مل گئی جس نے بھارت کی جیت آسان بنادی۔
امپائرکی جانب سے اوور ہائٹ ہونے پرگیند کو نو بال قرار دیا گیا تاہم اس فیصلے سے قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم مطمئن نظر نہیں آئے اور ان کی امپائرز سے بحث بھی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا: آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی
اب آسٹریلیا کےسابق کرکٹر بریڈ ہوگ نےامپائرنگ پرسوال اٹھادیا اور ٹوئٹ میں کہا کہ محمد نوازکی جوگیند نوبال قراردی گئی اس پرامپائرنےریویو کیوں نہیں کیا؟
ان کا کہنا تھاکہ فری ہٹ پرویرات کوہلی کےبولڈ ہونےپراس گیند کو ڈیڈ بال کیوں نہیں قرار دیا گیا۔