حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے 

Oct 23, 2022 | 18:54 PM

ایک نیوز نیوز :سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے ۔
تفصیلات کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔پنجاب حکومت کی تبدیلی کے بعداسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا منصب خالی تھا۔جس پر حمزہ شہباز کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں