ایک نیوز نیوز: سیلاب متاثرین کی بحالی میں نیسلے (Nestle) بھی پیش پیش ، انسانی وسائل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شیخ وقار احمد نے وزیراعظم شہبازشریف کے خصوصی فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا چیک جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سےپاکستان کے نامور برینڈ نیسلے (Nestle) کے ہیڈ آف ہیومن ریسورس اور کارپوریٹ افیئرز ، ہجرہ عمر کے سربراہ شیخ وقار احمد کی خصوصی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر شیخ وقار احمد نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے پی ایم فنڈ میں ایک کروڑ کا امدادی چیک پیش کیا۔
شیخ وقار کا کہنا تھا کہ ہماری وزیراعظم کیساتھ ملاقات کافی اچھے ماحول میں ہوئی، شہبازشریف نے سیلاب اور قدرتی آفات میں نیسلے کی مسلسل کوششوں اور مدد کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ نیسلے (Nestle) نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیےاین ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو بھاری مقدار میں ضروری راشن فراہم کیا جن میں 3 لاکھ 25 ہزار لیٹر پانی، 10 ہزار لیٹر دودھ کے پیک اور 7 لاکھ سے زائد کپ بنیاد نیوٹریشن پاؤڈر (چھوٹے بچوں کیلئے خشک دودھ ، آئرن فورٹیفائیڈ سپیشلائزڈ فارمولا) شامل تھے۔
نیسلے پاکستان کے ملازمین نے بھی اپنی تنخواہ میں سے 60 لاکھ روپے سے زائد کی امدادی رقم جمع کی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے اخوت فاؤنڈیشن کو عطیہ کی ۔