ایک نیوز نیوز: پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد آسٹریلوی سر زمین پر ایک ٹی ٹوئنٹی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بن گئے۔
پاک بھارت ٹاکرے میں افتخار احمد نے چار چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
#chacha #PakVsInd #shadab #BOBBY #iftikhar #T20WorldCup2022
— dr_shugli (@moeen_Qazii) October 23, 2022
What a performance ???? by iftikhar
Huge sixes by chacha????????
Love you ho gya pic.twitter.com/ZZuq9ZJqMg
اس سے قبل افتخار احمد نے ہی کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف تین چھکے لگائے تھے۔
اس کے علاوہ کامران اکمل نے 2010 میں میلبرن اور بابر نے 2019 میں سڈنی میں دو ، دو چھکے لگائے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ میلبرن میں جاری ہے۔