ایک نیوز نیوز: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہونے والے میچ کے حوالے سے بھارتی لڑکی سے محبت کی شادی کرنے والے سلمان کے گھر میں دلچسپ صورت حال پید ا ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے فرید ٹاؤن میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ ٹینا نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق بہت دلچسپ بات کردی۔
سلمان نے کہا کہ بابر اعظم آج چھکے لگائے گا اور شاہین شاہ آفریدی بھارت کی وکٹیں اڑائے گا۔
اس حوالے سے سلیمان کی بھارتی اہلیہ ٹینا نے کہا کہ ویرات کوہلی میرا فیورٹ ہے میچ بھارت جیتے گا۔
سلمان کی اہلیہ نے کہا کہ آج کے میچ پر ہم دونوں میاں بیوی نے شرط بھی لگا رکھی ہے، پاکستان میچ جیتا تو پورا ایک ہفتہ سلمان کی پسند کا کھانا بناؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جیت گیا تو سلمان کچن میں کام کرے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا میلبرن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شیڈول ہے۔