ایک نیوز نیوز: صوابی میں کارگل کے محاذ پر دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کے مزار پر چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
صوابی پولیس کے مطابق شہیدِ کارگل کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے چوری کی گئی اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔
شہیدِ کارگل کرنل شیر خان کے مزار سے چور وہاں موجود سولر سسٹم، 2 بیٹریاں، یو پی ایس، فین، واٹر فلٹر، 2 پول، 2 مارخور میڈلز، نشانِ حیدر میڈل کی کاپی، 2 جھنڈے اور شہید کی ذاتی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھے۔
صوابی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھتیجے کی مدعیت میں تھانہ کالو خان میں درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کرنل شیر خان کلے میں ملزمان نے شہید کارگل کرنل شیر خان کے مزار سے موجود سولر بیٹریاں ، نشان حیدر کی کاپیاں جھنڈے اور دیگر سامان موٹر سائیکل سمیت چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔اس سلسلے میں شہید کارگل کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر ولد انور شیر سکنہ کرنل شیر خان کلے نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید سے دو ملزمان نے تین عدد نشان حیدر کاپی ، دو عدد جھنڈے ، تین پولز ، دو عدد مار خور ، ایک عدد یو پی ایس ، دو عدد بیٹریاں ایک عدد سولر شیشہ ، ایک عدد واٹر فلٹر ، ایک عدد پیڈسٹل فین اور ایک عدد زیمکو موٹر سائیکل 70چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔
کالو خان پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔