ہسپتال میں مریض کی ٹوٹی ٹانگ کی جگہ درست ٹانگ کا آپریشن کردیا گیا

Oct 23, 2022 | 09:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:سکھر کے ایک نجی اسپتال میں مریض کی ٹوٹی ٹانگ کے بجائے درست ٹانگ کا آپریشن کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ‎ مریض کے بھانجے کی مدعیت میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور دیگر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے میرے ماموں کو دونوں ٹانگوں سے مفلوج بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نےمریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا غلط آپریشن کر کے لوہے کی راڈ ڈال دی تھی۔

دوسری جانب غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے ورثا سے معذرت کرتے ہوئے اسے نارمل غلطی قرار دے دیا۔

ڈاکٹر شکیل عباسی کا غلطی میں ایسا ہو جاتا ہے، دوسری ٹانگ بھی سرجری کر دی ہے، غلطیاں ہو جاتی ہیں، ایک ماہ میں مریض کو چلاکر میڈیا کو ویڈیو بھیجوں گا۔

‎ان کا کہنا ہے مانتا ہوں کہ غلطی ہوئی ہے لیکن 20 سال سے سرجری کر رہا ہوں،کبھی ایسا نہیں ہوا۔

مزیدخبریں