پی سی بی نے اظہرعلی سے کپتانی واپس لے لی

Oct 23, 2020 | 11:42 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی واپس لے لی گئی، بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ٹیسٹ فارمیٹ میں اظہر علی کی کپتانی سے مطمئن نہیں تھا۔ پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے محمد رضوان اور بابر اعظم کا نام زیر غور ہے۔

اگر بابر اعظم کو کپتانی ملتی ہے تو وہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچز میں بھی پاکستان کی قیادت کرینگے، سی ای او پی سی بی وسیم خان کرکٹر اظہرعلی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ میں 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔
مزیدخبریں