پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کیخلاف سپریم کورٹ بار کا اعلامیہ جاری 

پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کیخلاف سپریم کورٹ بار کا اعلامیہ جاری 
کیپشن: Supreme Court Bar Declaration issued against Pakistan Tehreek-e-Insaf's protest

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہر شہری کو ملک میں آزادانہ نقل و حرکت کا حق حاصل ہے، سڑکوں اور راستوں کا بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں راستوں کی بندش کے خلاف اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت، بڑی شاہراہوں اور موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت کنٹینرز کی دیواروں سے گھیر لیا گیا ہے،فوری طور پر تمام راستوں کو کھولا اور ناکہ بندی ختم کی جائے، سڑکوں اور راستوں کا بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی جماعت کی طرف سے دھرنوں اور احتجاج کی مذمت کرتے ہیں، نام نہاد سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وفاقی دارالحکومت پر قبضہ خدمت نہیں۔

سپریم کورٹ بار کے  اعلامیہ یہ بھی واضح کیا گیا کہ آرٹیکل 16 احتجاج کی اجازت دیتا ہے لیکن یہ سیاسی خواہش کیلئے استعمال نہیں ہو سکتا، خیبر پختوانخوا حکومت دھرنے ریلیوں کی حمایت کر رہی ہے،ایک روز قبل خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، سیاسی جماعت امن و عامہ کی صورتحال کے تناظر میں احتجاج کی کال پر نظر ثانی کرے۔

سپریم کورٹ بار کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بات چیت سے معاملہ حل کریں تاکہ مسائل سے بچا جا سکے، سپریم کورٹ بار قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں تعاون جاری رکھے گی۔