رات 12 بجے سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند کرنے کا فیصلہ، ذرائع

رات 12 بجے سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند کرنے کا فیصلہ، ذرائع
کیپشن: Decision to completely shut down internet service across the country from 12 pm, sources

ویب ڈیسک: سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وائی فائی سروسز بھی نہیں چلیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کھلی ہوگی تاہم سروس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔