ایک نیوز:(چودھری اشرف) گلوبل سپر لیگ میں شرکت کے لیے لاہور قلندرز کا پہلا دستہ گیانا پہنچ گیا ،جہاں گلوبل سپر لیگ کے چیئرمین سر کلائیو لائیڈ نے ٹیم کا استقبال کیا۔
تفصیلات کےمطابق گیانا پہنچنے والے 12 ارکان میں کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف شامل ہیں، کھلاڑیوں میں تبریز شمسی، کارلوس براتھویٹ، اور لیوک ویلز، مرزا طاہر بیگ، سلمان مرزا، طیب عباس، اور عارف یعقوب شامل ہیں ،جبکہ دیگر کھلاڑی اور عملہ کے ارکان کل گیانا پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ سپر لیگ (جی ایس ایل)، 26 نومبر سے 6 دسمبر 2024 تک شیڈول ہے،ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ گیانا ایمیزون واریئرز سے ہوگا۔