ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، پولیس اس پر عمل کیلئےتمام تر اقدامات کرے گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شہر میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد کیلئےتمام تراقدامات کرے گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں کی جان، مال اور املاک کے تحفظ کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئےموجود ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔