ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشتگردی کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف سکیورٹی ذرائع نے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی ہے، نیکٹا نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
نیکٹا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 19 اور20 نومبر کی درمیانی شب فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
نیکٹا نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونیوالے دہشتگردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی اطلاعات ہیں، حکام نے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کی ہے ۔
نیکٹا نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ24 نومبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج کے دن بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔
فتنہ الخوارج بڑےشہروں میں کارروائیاں کرسکتےہیں، نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو فوری سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔