جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے واپس نہیں جاناہے:علی امین گنڈاپور

Nov 23, 2024 | 15:49 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہے، اختیار بانی پی ٹی آئی کا ہے،حکم کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہم نے واپس نہیں جاناہے۔
علی امین نے کہا کہ ہم حق پر اور سچ پر ہے جس کے لیے ہر حد تک جائیں گے،حقیقی آزادی، مطالبات کی منظوری اورپاکستان کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے ،یہ جنگ ہم جیتیں گے جہاں جہاں بھی احتجاج ہورہا ہے بھر پور شرکت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام لوگوں نے ایک ہی منزل ڈی چوک پر ہر صورت میں پہنچنا ہے جتنی بھی رکاوٹیں ہیں اسکا مقابلہ کرنا ہے ،ہم پر شیلنگ، سٹریٹ فائر جو بھی نقصان ہوتا ہے اسکی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

مزیدخبریں