بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی 

Nov 23, 2024 | 14:38 PM

ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
  پاکستان نے130رنز کا ہدف 10.3اوورز میں حاصل کرلیا ، پاکستان کی جانب سے نعمت اللہ کو مین آف میچ قراردیا گیا جبکہ نعمت اللہ نے59رنز سکورکیے    ۔

میچ میں جنوبی افریقہ بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20  اوورز میں 8  وکٹوں کے نقصان پر 129 رنزبنائے , لیصوفی نے 24 اور  ٹرہار نے 17 رنز سکور کئے، پاکستان کیجانب سے بابر علی نے 2 اور محمد شاہ زیب نے ایک وکٹ حاصل کے, 130 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے 10.3 اوورز میں صرف دو وکٹوں پر پورا کر کے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے نعمت اللہ نے 59 رنز سکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے،

خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز تین میچ کھیلے جانے ہیں،دوسرے میچ میں سری لنکا اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم کے نہ آنے سے بنگلہ دیش ٹیم کو پہلے میچ میں واک اوور مل گیا ہے۔    

واضح  رہے کہ گزشتہ روز  بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب لاہور میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی تھی۔

تقریب میں پاکستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا، افغانستان نے شرکت کی، تمام ٹیموں کو ڈھول کی تھاپ پر الحمرا ہال میں پہنچایا گیا، رومانیہ سے تعلق رکھنے والی نابینہ خاتون نے پاکستانی نغمہ سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر کلچر شو بھی پیش کیا گیا، تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا، تقریب میں ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

مزیدخبریں