ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حکومت نےلاہور کے تمام بس ا ڈ ے بند کر دیئے ہیں۔
سرکاری بس اڈوں میں لاری اڈا ، سٹی بس ٹرمینل ، جناح ٹرمینل ، رائیونڈ بس ٹرمینل بند پرائیویٹ بس اڈوں میں بند روڈ پر نیازی ایکسپریس ، نیازی 99 ، سکائی ویز ، عبداللہ ٹرمینل ، روڈ ماسٹر ٹرمینل ، ڈاوو بس ٹرمینل بند ہیں۔
لاہور سے دوسرے شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 6700 گاڑیاں جاتی ہیں ، لاہور سے دوسرے شہروں میں تقریبا پانچ سے چھ لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں ۔
تمام بس اڈے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،آج تقریبا شہر لاہور کے بس اڈوں سے پانچ سے چھ لاکھ مسافر خوار ہو گئے۔

کیپشن: PTI protest, all buses in Lahore closed for the day