24نومبر احتجاج،حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

24نومبر احتجاج،حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار
کیپشن: November 24 protest, government and PTI negotiations remain deadlocked

 ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے24نومبر کےاحتجاج پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
 ذرائع کےمطابق تحریک انصاف ڈی چوک میں احتجاج اور دھرنے پر بضدہے، حکومت نے تحریک انصاف کو احتجاج مختصر کرنے اور متبادل تجاویز بھی پیش کیں ہیں،تحریک انصاف نے حکومتی تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ایف نائن پارک اور شکرپڑیاں کے مقام پر دھرنے کی جگہ کی پیشکش کی گئی، وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کو سنگجانی اور ترنول میں ایک دن کے احتجاج اور دھرنے کی پیشکش بھی کی، تحریک انصاف کی قیادت نے حکومتی آفرز کو مسترد کر دیا، تحریک انصاف کی مذاکرات کرنے والی قیادت نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنمائوں نے کہاہے کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمام فیصلے بشریٰ بی بی اور بانی تحریک انصاف کے ہاتھ میں ہیں،تحریک انصاف کے پاس محفوظ راستہ بھی نہیں،کرم ایجنسی واقعے کے سوگ میں احتجاج کو مختصر کرنے کا آپشن موجود ہے، بانی تحریک انصاف کو مذاکرات سے آگاہ کیا لیکن پیشکش مسترد کر دی گئی ہیں۔
ہمیں ہدایات ہیں کہ ہر حال میں ڈی چوک کے مقام پر دھرنہ دینا ہے،پارٹی قیادت نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات میں آپشن پیش کیے،بانی تحریک انصاف نے تمام آپشن کو فوری مسترد کر دیا، صوبائی حکومت کو کے پی میں احتجاج اور دھرنہ دینے کی تجویز بھی دی گئی،تمام آفرز مسترد ہونے کے بعد حکومت کا تحریک انصاف کے احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔