ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم ترین اجلاس جاری ہے،بیرسٹرگوہر،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر اہم رہنماؤں نےشرکت کی ہے۔
اجلاس میں سابق صدرعارف علوی،شیخ وقاص اکرم اور دیگر شریک ہیں، اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر نے کی، اجلاس میں احتجاج کی تیاریاں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں احتجاج ہر صورت جاری رہنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے،ہر قسم کی رکاوٹیں پار کرکے ڈی چوک پہنچیں گے،اس بار کسی صورت واپسی نہیں ہوگی، ا جلا س میں کئی دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔