ایک نیوز:گوجرانوالہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ محمد علی نامی شہری کی درخواست پر تھانہ صدر میں ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔
بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کے خلاف ہے، یہ بیان ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے، بشریٰ بی بی کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔