ایک نیوز(چودھری اشرف) پی سی بی میں آپریشن کلین اپ کا سلسلہ جاری ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے38کوچز کو فارغ کر دیا گیا۔
پی سی بی نے کوچیز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے اظہر علی،اسد شفیق،جنید ضیاء اور خرم نیازی پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی جس کی سفارشات پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
دیگر کوچز میں مجاہد جمشید، شاہد علی خان، طیب طاہر، جمیل، ہارون سمیت لاہور کے متعدد کوچز شامل ہیں۔
پی سی بی میں آپریشن کلین اپ جاری ،38ڈومیسٹک کرکٹ کوچز فارغ
Nov 23, 2024 | 11:03 AM